ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں؛ رانا ثنا اللہ

 رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں؛ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  رانا ثناء اللہ نے  اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج بڑی مثبت گفتگو ہوئی،علی امین گنڈاپور نے آج بڑی اچھی باتیں  کی

 رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ   معاملات  بات چیت سے حل ہونے چاہیے، رانا ثناء اللہ  نے بانی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی آفر کی تردید کردی،

صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو افر کی گئی ہے کہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں۔رانا ثنا اللہ نے جواب دیا کہ میری معلومات  کے مطابق ایسی کوئی افر نہیں کی گئی،پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے،ہم نے کہا رہائی عدالت کی ذمہداری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں حکومت سے کیا چاہتے ہیں ،عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے، ا

رانا ثنا اللہ سے سوال ہوا کہ آج 9 مئی کے کچھ ملزمان کی سزا معاف کی گئی ہے کیا یہ مذاکرات کا نتیجہ ہے،  جس کا جواب  دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  فوج کا اپنا ایک پروسیجر ہے،فوج اپنے نظام کے تحت سزا دیتا اور معاف کرتا ہے  باقی لوگوں کی بھی اپیلیں زیر سماعت یے شائد باقیوں کو بھی ریلیف مل جائے،ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں ،جب ہمیں تحریری طور پر مطالبات دیےجائیں گئے تب ہم تحریر طور پر انہیں آگاہ کریں گئے۔پی ٹی ائی والے اپنے  سوشل میڈیا ٹرول سے بچنے کے لیے باہر نکل کر سخت بیان دیتے ہیں،