ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات بانی چیئرمین کے حکم پر شروع ہوئے ہیں ؛علی امین گنڈا پور

مذاکرات بانی چیئرمین کے حکم پر شروع ہوئے ہیں ؛علی امین گنڈا پور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : علی امین گنڈا پور نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سب کے سامنے ہے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،جو بات چیت ہوگی سب کو بتائیں گے ،
 علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ہوگی تو معشیت ٹھیک ہوگی ،ملک میں امن ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی ،ہمارے مطالبات سب کے سامنے ہیں ،مطالبات کے حوالے سے دستاویز ات شئیر کریں گے ،کرم کے حالات آج سے نہیں گذشتہ 50 سال سے ایسے ہیں ،جرگے نے اچھا کردار ادا کیا ، فورسز کا کردار بھی اچھا رہا ،کرم میں مذاکرات کی کامیابی امن کی ضمانت ہے ،

صحافی  نے علی امین گنڈا پور سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے لچک دیکھائے گی ، تو علی امین گنڈا پور نے جواب دیتے ہوئے کہا جو ہوگا بانی کی ڈائریکشن پر ہوگا ،صحافی  نے پوچھا  ،کیا بانی پی ٹی آئی بنی گالہ میں شفٹ ہوجائیں گے ،  علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوگا آپ کے سامنے رکھوں گا ، ہمارے کارکنان نے جمہوریت کیلئے خون بہایا, کارکنان حقیقی آزادی کیلئے شہید ہوئے،جب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنی ہے تو لگتا ہے وہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،میں بیک ڈور والا نہیں، کھلی کتاب ہوں،

علی امین گنڈا پور نے کہا اچھی بات ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو رہا کیا گیا،ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ،ییٹھ کر جمہوری طریقے سے معاملات کو حل کرنا چاہئے،مذاکرات بانی چیئرمین کے حکم پر شروع ہوئے ہیں،مذاکرات کیسے کرنے ہیں بانی چیئرمین ہی فیصلہ کرینگے