سٹی 42: سینئٹر عرفان صدیقی نے میڈیا کو حکومتی اور مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان نے اپنے مطالبات پیش کئے مگر ابھی تحریری شکل میں مطالبات سامنے نہیں آئے ۔مذاکراتی کیمٹوں کے اجلاس میں خوشگوار ماحول میں بات ہوئی
عرفان صدیقی کے بتایا پی ٹی آئی ارکان نے کہابانی سےمشاورت کرنی ہے،پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کے لیےمزید وقت مانگا ہے ،پی ٹی آئی کے دوستوں کی بانی سے ملاقات کا انتظام کیاجائے گا،مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تودیکھیں گے،ہمیں آئین، قانون اور روایات کو بھی دیکھنا ہے، ہمیں اپنی لیڈرشپ کو پی ٹی آئی کے مطالبات دکھانے ہیں،ہمیں وکلا سے بھی مشاورت کرنا ہوگی،مطالبات آنے کے بعد رائے بنانے اور ردعمل دینے میں ایک ہفتہ لگے گا،پی ٹی آئی نے 8 فروری کے الیکشن پر کوئی بات نہیں کی، مئی اور 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ،بانی پی ٹی سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ، مذاکرات کا جاری رہنا بڑی پیش رفت ہوتی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کے لیے سہولت دیں گے ، مذاکرات کا مقصد یہ ہی ہے کہ حالات میں ٹھہراو آئے ملک آگے بڑھے،امید ہے اگلی دفعہ پی ٹی آئی والے مطالبات تحریری طور پر پیش کریں گے
عرفان صدیقی نے کہا مذاکرات تقریبا ایک ہفتہ آگے چلے گئے ہیں ، گیند پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے کورٹ میں ہے، مذاکرات کا تیسرا دور 6،7 دن آگے پی ٹی آئی کے مطالبات پر کئے ۔ہم نے مطالبہ نہیں کیا کہ پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک واپس لے ،