اویس کیانی : کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نے ایک اہم اجلاس میں سی ڈی اے کے ترجمان شاہد کیانی کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
گریڈ 18 کے افسر شاہد کیانی کو ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ شاہد کیانی اب سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے ساتھ ڈائریکٹر کورڈینیش ٹو چیرمین سی ڈی اے بھی ہوں گے اس تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عنمبر گیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فیض احمد وٹو کو ڈائریکٹر لا تعینات کر دیا گیا ۔
مزید برآں سی ڈی اے میں حمیرا ارشد کو نئی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ فیصلے سی ڈی اے کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے اور ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کئے گئے ہیں۔