ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، دہشت گردی کے ناسورکوکچلنےکے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند اور نا پسند سے بالاتر ہوکر فیصلے کریں گے تو کامیابی ملےگی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں دے رہی ہیں۔پارہ چنار میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایسا دلخراش واقعہ قیامت تک نہیں ہونا چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہو ا ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق دن رات کام ہو رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، ، مہنگائی 2018 کے بعد 4.1 فیصد پر آئی ہے، پانچ ماہ میں ترسیلات زر میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 12 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں،اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، یہ سب کامیابیاں ٹیم منیجمنٹ کی مرہون منت ہیں۔ساڑھے 9 ماہ میں حکومت کو بیرونی و اندرونی خلفشار کا سامناکرنا پڑا، باہمی تعاون اور اجتماعی کاوشوں سےچیلنجز کامقابلہ کیا،