طیب سیف :کروڑوں روپےکے فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ہوگئے ۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسران گرفتار کرلیے ۔ گرفتار ملزمان میں محمد حنیف اور محمد اقبال شامل ہیں ۔
ملزمان بوگس چیک کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث ہیں،ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے بوگس چیک پر نجی اکاونٹ سے 22.7 ملین روپے کیش کروائے،گرفتار ملزمان بینک کی اسلام آباد میں واقع مختلف برانچز میں بطور OG-3 کے عہدے پر تعینات تھے،ملزمان کو گرفتار کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا