ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہاسٹلز میں رہائش پذیر ڈاکٹرز کےلئے بری خبر

سرکاری ہاسٹلز میں رہائش پذیر ڈاکٹرز کےلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری ہاسٹلز میں رہائش پذیر ڈاکٹرز کے لیے کرایہ اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 محکمہ کی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں، کالجز اور یونیورسٹیز کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں سنڈیکیٹ، بورڈ آف مینجمنٹ یا مجاز اتھارٹی کو کرایہ اور بلز لاگو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق، 2015 میں ہاسٹل کے کمرے کا کرایہ 300 روپے مقرر کیا گیا تھا اور یوٹیلیٹی بلز کی وصولی بھی کی جانی تھی تاہم یہ عمل مکمل نہیں ہوا تھا۔

ڈاکٹرز کی ہاسٹلز میں مفت رہائش پر آڈٹ اعتراضات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔