ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور ویڈیو سکینڈل کے مجرم  نے 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 قصور ویڈیو سکینڈل کے مجرم  نے 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : قصور ویڈیو سکینڈل کے مجرم  نے 10 سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ,مجرم حسیم عامر نے ہائیکورٹ سےٹرائل کورٹ کا دس سال سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

 بچوں سے زیادتی کے قصور سکینڈل کیس میں ٹرائل کورٹ سے دس سال کی قید کی سزا پانے والے مجرم حسیم عامر کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف قصور تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا ،،انسداد دہشتگری کورٹ لاہور نے حقائق کے برعکس دس سال سزا سنائی ،ٹرائل کورٹ نے پراسیکیویشن کی جانب سے پیش گئے گواہوں کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا ، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دس سالہ سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کرنے کا حکم دے.

Ansa Awais

Content Writer