جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 60 اساتذہ کو گریڈ 16 میں ان سروس پرموشن دے دی ۔
ترقی پانے والے اساتذہ میں 28 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ سیس ایپ کے ذریعے اپنے سکولوں میں تعیناتیوں کیلئے آن لائن درخواست دیں گے۔ مینول طریقہ کار سے کسی بھی ٹیچر کی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔