(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں آج مذاکرات کے دوران چارٹر آف ڈیمانڈ تحریری طورپر نہ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آج کے دوسرے مذاکراتی دور میں شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کاکہناہے کہ ہماری ڈیمانڈز سب کو پتہ ہیں،تحریری طورپرلکھ کر دینا سمجھ سے بالاتر ہے،کیا حکومت اتنی بااختیار ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے سکتی ہے۔
ذرائع کےمطابق آج کے اجلاس میں حکومت کے بااختیار ہونے اور مذاکرات میں سنجیدگی کا جائزہ لیا جائے گا۔