ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرموں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طورپر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔

بیان کے مطابق 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے ”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
2۔سمیع اللہ ولد میرداد خان
3۔لئیق احمد ولد منظور احمد
4۔امجد علی ولد منظور احمد
5۔یاسر نواز ولد امیر نواز خان
6۔سِیعد عالم ولد معاذاللہ خان
7۔زاہدخان ولد محمد نبی
8۔محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان
9۔  حمزہ شریف ولد محمد اعظم
10۔ محمد سلمان ولد زاہد نثار
11۔ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
12۔ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
13۔ سفیان ادریس ولد ادریس احمد
14۔منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
15۔ محمد احمد ولد محمد نذیر
16۔ محمد نواز ولد عبدالصمد
17۔ محمد علی ولد محمد بوٹا
18۔ محمد بلاول ولد منظور حسین
19۔ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں، سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer