ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور  سمیت ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح

 لاہور  سمیت ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کر دیا گیا۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے لاہور شہر میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کیا۔
پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا آغاز  بھی کر دیا گیا۔ساتویں زراعت شماری 10 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ڈی سی سید موسیٰ رضا کے مطابق  بنیادی مقصد شعبہ زراعت میں پالیسی سازی کیلئے اعدادوشمار جمع کرنا ہے۔
 انہوں نے بتایا کہ پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127 ممالک میں سے 109 نمبر پر ہے،غذائی قلت کی صورت حال کو بہتر بنانے میں زراعت شماری معاون ثابت ہو گی۔