ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امتحانی سنٹرز  میں بے ضابطگیوں میں ملوث  معطل افسران و ملازمین  بحال ہونے لگے

 امتحانی سنٹرز  میں بے ضابطگیوں میں ملوث  معطل افسران و ملازمین  بحال ہونے لگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:لاہور بورڈ کے تحت امتحانی سنٹرز میں میرٹ کیخلاف نگران عملے کی تعیناتیاں اور نقل کرانے کا معاملہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے معطل افسران و ملازمین مرحلہ وار بحال ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کے عہدے پر تعینات کردیا گیا،سابق کنڑولر امتحانات کو اپنے سابقہ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور بورڈ میں 7 میں سے 2 سنگین غفلت میں مرتکب ملازمین کو بھی انکوائری میں کلئیر قرار دے دیا گیا۔بورڈ حکام کا موقف ہےکہ 5 ملازمین کیخلاف ابھی بھی انکوائری کی جارہی ہے۔