عمران یونس: سرکاری کالجز کے سٹاف کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کلریکل سٹاف کے لیے تنگ جینز، ٹی شرٹ اور آدھے بازو والی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کھلے جوتے پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔
ڈائریکٹر کالج لاہور نے درجہ چہارم اور کلریکل سٹاف کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے، جس کے تحت درجہ چہارم کے تمام ملازمین ملائشیا بلیک کلر کی شلوار قمیض اور بلیٹ لازمی طور پر پہنیں گے۔
کالجز میں ڈریس کوڈ کے حوالے سے انسپکشن کی جائے گی اور یکم فروری سے اس کو نافذ کیا جائے گا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی پابندی کے بارے میں چیکنگ کی جائے گی تاکہ اس کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔