ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2024 میں چیلنجز کو کنٹرول کیا، قوم کیساتھ وعدوں پر عمل کیلیے کوشاں ہیں: نائب وزیراعظم

2024 میں چیلنجز کو کنٹرول کیا، قوم کیساتھ وعدوں پر عمل کیلیے کوشاں ہیں: نائب وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 2024ء میں حکومت نے چیلنجز کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا، حکومت قوم کے ساتھ وعدوں پر عمل کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2024ء ہمارے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا، اسی سال ملک میں انتخابات کا انعقاد ہوا، جس میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا سال 2025ء بھی پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  گزشتہ سال حکومت نے تمام چیلنجز کو احسن انداز میں کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور کامیابی حاصل کی۔ ہمیں اس دوران بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ایک جانب کہا جا رہا تھا کہ پاکستان سفارتی سطح پر اکیلا ہوگیا ہے جب کہ ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی مہنگائی کی کمی کو ترجیح بنایا اور اس میں بتدریج کمی کی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح اب 5 فی صد سے بھی نیچے آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت  کی باگ ڈور سنبھالی تو ملک میں شرح سود 22 فی صد پر تھا، جو اب کم ہوکر 13 فی صد پر آ گیا ہے۔ قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، انہیں پورا کرنے کے لیے  مسلسل کوشاں ہیں۔ ملکی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دو روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی ترقی کے لیے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کیا ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترجمان دفتر خارجہ کو تبدیل کیا گیا ہے اور شفقت خان کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم سے مشاورت کے نتیجے میں فرانس میں سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer