سعید احمد: ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہو نے لگا ۔
لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے درست اور فعال رابطہ نمبروں کا اندراج بکنگ کے وقت لازمی کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے فضائی آپریشن کی حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دھند سے متاثرہ پروازوں میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کے عدم تعاون کی صورت میں پرواز کی روانگی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔