ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی کسان خوشحال ہوتا ہے: مریم نواز

جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی کسان خوشحال ہوتا ہے: مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کسان پیکیج کے تحت صوبہ پنجاب میں بجلی و ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویل کو سولر انرجی پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے،منصوبے کے تحت پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 9 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

10کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک ساڑھے 7 لاکھ او ر20 کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولرائزیشن کے لئے 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی ، کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں ۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے، زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے۔