ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں ملازمین کی تنخواہوں  سے  متعلق بڑی خبر

سرکاری سکولوں ملازمین کی تنخواہوں  سے  متعلق بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: 434 سرکاری سکولوں میں تعینات درجہ چہارم کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہوگئے ، نومبر، دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جا سکیں۔

بیشتر مسیحی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر بھی اپنی تنخواہیں نہ مل سکیں، جس پر ان میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملازمین نے اے جی آفس سے تنخواہوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے خلاف احتجاج کیا ۔ درجہ چہارم کے ملازمین نے 5 جنوری تک اپنی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر 5 جنوری تک تنخواہیں جاری نہیں ہوئیں تو وہ 6 جنوری کو ہال روڈ پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے کہا ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کی ریکروٹمنٹ اور تنخواہوں کی بحالی کے حوالے سے معاملات زیر غور ہیں۔