علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

2 Jan, 2025 | 11:39 AM

ارشاد قریشی: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔

 انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے،اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے،علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا،جس پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

 انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ کر دی۔

مزیدخبریں