ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے54 لاکھ منظور

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے54 لاکھ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 54 لاکھ روپے منظور کر لئے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے 54 لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔

 زخمی کانسٹیبلان محمد فیضان کو علاج معالجے کیلئے 15 لاکھ روپے ، جمشید اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ ، عمیر ارشاد کو علاج معالجے 10 لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل محمد سلمان کے طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے،زخمی  زاہد حسین کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئےہیں،کانسٹیبل عمران غلام نے بھی طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپےحاصل کئے ہیں۔

 دوسری طرف زخمی سب انسپکٹر محمد بوٹا کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ ،زخمی اے ایس آئی محمد ارشد کو بھی علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز دستاویزات کی سکروٹنی کی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا 2025ء میں بھی فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔