ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کی سہولت کے لیے اہم فیصلے

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کی سہولت کے لیے اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق خصوصی افراد کو تحریری امتحانات میں اضافی وقت دیا جائے گا تاکہ ان کے لیے امتحانات میں شرکت آسان ہو سکے۔

خصوصی افراد کو 1 گھنٹے 30 منٹ والے تحریری امتحان میں 15 منٹ اضافی وقت ملے گا جبکہ 3 گھنٹے والے امتحان میں انہیں 30 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔

اگر کسی امیدوار کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے لیکن وہ ڈومیسائل کا حامل ہے تو اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی طرح جن امیدواروں کا شناختی کارڈ چھ ماہ سے کم عرصے کے لیے ایکسپائر ہو، انہیں بھی مشروط طور پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
یہ پالیسی میں تبدیلی فل کمیشن کے اجلاس میں کی گئی، جس سے امیدواروں کی سہولت کے لیے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل صرف شناختی کارڈ کے حامل امیدواروں کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت تھی۔