دور نایاب: خیابان فردوسی کے بوسیدہ اور جان لیوا سیوریج سسٹم کی تبدیلی کے لیے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے 1 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کی تبدیلی کا ای ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
واسا کی جانب سے کنٹریکٹرز اور تعمیراتی کمپنیوں کے لیے 16 جنوری تک ٹینڈر بڈز جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔سیوریج لائن کا یہ منصوبہ شوق چوک سے شوکت خانم فلائی اوور تک 4 کلومیٹر طویل ہے جس میں 32 انچ سے 72 انچ تک کی سیوریج لائنز کو مکمل طور پر تبدیل کیا جائے گا۔
واسا نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پی اینڈ ڈی سے پی سی ون منظور کرایا، اور اب اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔تعمیراتی معیار کی حامل فرموں کو ای پیڈ کے ذریعے ٹینڈر ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
16 جنوری کو ٹینڈر کامیاب ہونے کے بعد چند دنوں میں منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔ خیابان فردوسی کا بوسیدہ سیور کئی مرتبہ فیلئر کا شکار ہو چکا ہے، جس کی تبدیلی کے بعد شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔