ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے

جعلی اسلحہ لائسنس ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے جعلی اسلحہ لائسنس ڈیلرز اور مرمت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ، 19 بوگس اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کنندگان کی نشاندہی کے بعد ان پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

جعلی اسلحہ ڈیلرز اور مرمت کنندگان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی جاری ہے۔ پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔جعلی اسلحہ ڈیلرز میں نیشنل رائفلز کمپنی، ایم ایس موکل آرمز کمپنی، انگلش آرمز کمپنی، آؤٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن، محمد اختر پراپرٹی پاک آرمز سٹور اور دیگر شامل ہیں۔

جعلی اسلحہ مرمت کنندگان میں اے اے آرمز ریپئرنگ ورکشاپ، قاسم آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلرز، اور محمد سفیان ریپئرنگ ورکشاپ بھی شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ اسلحہ کے غیر قانونی لین دین میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بوگس اسلحہ لائسنس اور جعلی ڈیلرز کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جعلی اسلحے کے کاروبار میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاع محکمہ داخلہ کی ہیلپ لائن 080011111 پر دیں۔