ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر مزید سستا

سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر مزید سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایاز رانا: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 نئے سال کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج  میں تیزی کا رجحان ہے، 100انڈیکس میں 1137 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،جس کے بعد  100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 145 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

 گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی، گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 2ہزار 621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 ہزار 881 پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ 17 ہزار 008 پر بند ہوا۔

 گزشتہ روز 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 341 رہی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر مزید سستا ہو گیا ہے۔

 کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔