عابد چودھری:ڈی آئی جی ٹریفک لاہور نےغیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔
اس سلسلے میں شہر بھر میں زیرو ٹالرنس آپریشن شروع کر دیا گیا،ٹریفک وارڈنز کو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ہیں،غیر قانونی سٹینڈز مالکان کیخلاف قانونی ایکشن لیتے ہوئے حوالات میں بند کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے کا پکا ارادہ کر لیا ،ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔