ویب ڈیسک:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔تحریک انصاف مذاکرات کے مطالبات کو تحریری شکل نہ دے سکی۔
حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کی دوسری اور اہم بیٹھک جمعرات کو سجنے جارہی ہے۔
مذاکرات کے اس دوسرے دوسرے دور میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے طور پر اپنی شرائط اور مطالبات سامنے رکھے گی۔دوسری اور اہم بیٹھک کیلئے مطالبات کی فہرست بظاہر وہی ہے جسے پہلے اجلاس میں پذیرائی نہیں ملی تھی۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔