(ویب ڈیسک)وزارت توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نے وفاقی وزیر کی درخواست پر پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024ء مؤخر کردیا جس کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک سرشار ادارہ قائم کرنا تھا۔
چیئرمین کمیٹی نے وزارت اوروزارت قانون کے نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ بل کا جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے حاصل کریں۔
دوسری طرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنےوالا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کرکے بجلی کچھ سستی کی ہے اور مزید آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے،امید ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔