ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کم سے کم اجرت سے بھی محروم

پی ایچ اے کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کم سے کم اجرت سے بھی محروم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:پی ایچ اے کی ناانصافی ،ڈیلی ویجز ملازمین رُل گئے۔4ہزار سے زائد ڈیلی ویجرز ملازمین کم سے کم اجرت سے محروم ہو گئے۔
6 ماہ گزر گئے حکام نے تاحال ملازمین کو 37ہزار ماہانہ اجرت ادا نہ کی،پی ایچ اے کے ہزاروں محنت کش ملازمین 33ہزار وصول کررہے ہیں۔پی ایچ اے نے حکومتی فیصلے کو 30جون 2024میں اطلاق یقینی بنانا تھا۔
پی ایچ اے ڈیلی پیڈ ، ورک چارج ملازمین کو 37ہزار ماہانہ ادا کرنا تھا،افسران نے اپنے الاؤنس لے لئے ، سرکاری مراعات لینے کا بھی سلسلہ عروج پر ہے۔پی ایچ اے کےمالیوں کو مہنگائی کےدور میں بنیادی حق سے محروم کردیا گیا۔
پی ایچ اے کے مالیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔