ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکان مالک نے گھریلو ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 6ملزمان گرفتار

مکان مالک نے گھریلو ملازم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 6ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضل: لاہور گلبرگ  میں مکان مالک نے 14سالہ ملازم  کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ لڑکے کے ہاتھوں، کمر، ٹانگوں پر جلتی سگریٹ لگائی گئی۔
ملزم ساجد نے حبس بے جا میں رکھنے کے دوران مبینہ طور پر لڑکےسے بد فعلی بھی کی۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ساجد لڑکےکو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لڑکے کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے  ملزمان کو جلد گرفتارکرنےکی ہدایت کی  تھی 

 ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا،2ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں  جو عبوری ضمانت پر ہیں،متاثرہ لڑکے کو جسم پر کوئلے سے جلایا جاتا رہا ، 
گھریلو ملازم کے جسم پر تیز دھار آلے سے زخم لگائے گئے ،مقدمے میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی جارہی ہیں ،