ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تشدد کیس:اداکارہ نرگس نے شوہرماجد بشیر کو  معاف کردیا

 تشدد کیس:اداکارہ نرگس نے شوہرماجد بشیر کو  معاف کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی،شاہین عتیق:اداکارہ نرگس کی انسپکٹر ماجد بشیر سے صلح ،ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف کی عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔
نرگس کے وکیل چودھری ریاض اختر ایڈووکیٹ نے حلفیہ بیان جمع کرا یا۔اداکارہ نرگس کے مطابق ہماری صلح ہو چکی ، ہم درخواست ضمانت پر کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔نرگس اور ماجد بشیر کی صلح پر ماجد بشیر کی درخواست ضمانت واپس لینے پر اس کو نمٹا دیاگیا۔
 خیال رہے کہ نرگس نے انسپکٹر ماجد بشیر کی طرف سے تشدد کرنےپر تھانہ ڈیفنس سی میں پرچہ درج کرایا تھا۔ماجد بشیر نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں بیوی نرگس کو شدیدتشدد کا نشانہ بنایاتھا۔  ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔اداکارہ نرگس کے مطابق خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی۔3سال تک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے۔
 اداکارہ نے بتایا کہ کسی جگہ پرماجد بشیر نےمعاہدے کی خلاف ورزی کی تو شرعی علیحدگی لوں گی،میرے خاندان والے ناراض ہیں مگربڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ۔نرگس نے بتایا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضی ،بیٹی معصومہ کیلئے جینا چاہتی ہوں۔