ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شدید دھند،کڑاکے کی سردی،بارشوں کی پیشگوئی

 شدید دھند،کڑاکے کی سردی،بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:شہر میں شدید دھند کےباعث حد نگاہ محدود ہو گئی۔
 انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
 دوسری جانب سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے 6جنوری تک شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

شام، رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید بارش، برفباری متوقع ہے، پنجاب کے زیادہ ترمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ، بونداباندی ہوئی، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو، گوپس میں منفی 9، لہہ منفی 8، گلگت منفی 6، استور منفی 5، ہنزہ اور چترال میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔