ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو روز میں گریڈ 22 کے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ

دو روز میں گریڈ 22 کے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: دو روز میں پنجاب کے دو سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز گریڈ 22 سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

سیشن جج محمد زاہد غزنوی جو اس وقت فیصل آباد میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ہیں، آج ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 97 ویں نمبر پر ہیں۔

سیشن جج محمد تنویر اکبر کل 60 سال کی عمر پوری کرنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ کے جج کے طور پر تعینات ہیں اور سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔