ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسن ہولڈر بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار

جیسن ہولڈر بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لئے سائن اپ کرلیا۔

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل ایکس ہینڈل سے اعلان کیا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔

 یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

 جیسن ہولڈر پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ان ایکشن ہوں گے تاہم وہ دیگر لیگز میں اپنا جادو جگا چکے ہیں جن میں انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کیئربین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) اور دوسری لیگز شامل ہیں۔

 ہولڈر 63 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے 491 رنز اور 66 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔