مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی اہم میٹنگ

2 Jan, 2024 | 11:51 PM

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور  آمد کے بعد  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے بڑوں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما اور سابق سیپکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر اور سابق اپوزیشن لیڈر  خورشید شاہ کے درمیان اہم ملاقات پرل کانٹینینٹل ہوٹل  میں ہوئی۔  ملاقات میں سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ اس اہم ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے سیاسی  درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر  اتفاق کیا۔ انتخابی مہم کے دوران دونوں بڑی پارٹیاں سیاسی استحکام باہمی احترام اور رواداری کو قائم رکھتے ہوئے سیاست کریں گی۔دونوں رہنماوں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرے کو پہنچائے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری بھی موجود تھے

مزیدخبریں