سوات میں پی ٹی آئی کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

2 Jan, 2024 | 08:39 PM

سبحان اللہ خان: سوات  میں سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما ملک شفیع اللہ کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

دیر سے سابق ایم پی اے ملک شفیع اللہ پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بنچ میں جارہے تھے کہ منگلور پولیس نے انہیں عدالت کے احاطہ کے باہر سے گرفتار کرلیا ہ۔  گرفتار ملزم کو پہلے بنڑ پولیس سٹیشن اور بعد میں وہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ شفیع اللہ اپردیر سے 2018 میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ یہ کنفرم نہ ہوسکا کہ شفیع اللہ کو کس مقدمہ میں گرفتار کیاگیا۔  ملک شفیع اللہ نے 8 فروری الیکشن کے لئے دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مسترد ہو گئے۔ ان پر اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور مواد پوسٹ کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

مزیدخبریں