روزینہ علی: اس ہفتے کے دوران اسلام آباد ، پنجاب خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، بارش مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہو گی جبکہ باقی ملک کے عوام بدستور خشک سردی کو بھگتیں گے۔
میٹ آفس نے اپنی فورکاسٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں جاری سردی کی لہر برقرار ہے۔ آج رات بلوچستان کے مغربی حصہ اور مکران کے ساحلی علاقہ کے سوا ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد ، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند سموگ چھائے رہے گی۔
کل بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد اور گر دو نواح میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔