فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور میں 30 ڈیری یونٹس پر چھاپہ،ناقص پروڈکٹس پر 10 یونٹس کو جرمانے عائد

2 Jan, 2024 | 06:47 PM

کلیم اختر: ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت ، فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور میں 30 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص پروڈکٹس کی موجودگی پر 10 یونٹس کو جرمانے عائد کر دیے ۔
پنجاب  فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے لاہور میں 30 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ناقص پروڈکٹس کی موجودگی پر 10 یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چیکنگ کے دوران 1 پر مقدمہ درج اور 18 یونٹس کو مزید بہتری کے لیے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور ملاوٹی کھوئے،دیسی گھی کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کا استعمال کرنے پر یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔

اسکے علاوہ انتہائی ناقص سٹوریج اور تیار پروڈکٹس پر فنگس لگی پائی گئی، دیسی گھی اور کھوئے کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 2 سیمپل لیبارٹری بھی بجھوائے گئے ۔

مزیدخبریں