ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف نا اہل، شہباز شریف عدالت پر حملہ میں ملوث، شاہد اورکزئی نے نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیئے

Shahid Orakzai, Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif, Disqualification for parliament, Nomination Papers,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ماضی میں اہم آئینی مسائل پر اعلیٰ عدالتوں میں عوامی مفاد کی  پیٹیشنیں دائر کرنے کے لئے مشہور قانون دان اور صحافی شاہد اورکزئی مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور  سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لئے میدان میں آ گئے۔

شاہد اورکزئی کی جانب سے   نواز شریف کے این اے 130 اور شہباز شریف کے این اے 123 اور این اے 132 میں کاغذاتِ نامزدگی کو منظور کئے جانے کے خلاف اپیلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

رجسٹرار الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل عرفان احمد نیازی نے شاہد اورکزئی کی دائر کردہ  اپیلوں کی چھان بین کرکے سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کرے گا۔ اپیل میں الیکشن کمیشن، نواز شریف اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہد اورکزئی نے میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کئے جانے کے خلاف اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو تا حیات نااہل قرار دے رکھا ہے۔

میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف اپیل میں شاہد اورکزئی کا مؤقف ہے کہ شہباز شریف سنہ 1997 میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو  غلط طور پرمنظور کیا۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزد گی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔