غزہ میں اسرائیلی فورسزکی بربریت نہ تھم سکی، مظلوم بے گھر

2 Jan, 2024 | 04:42 PM

(سی ٹی 42)غزہ میں اسرائیلی فورسزکی بربریت نہ تھم سکی، مظلوم بے گھر فلسطینی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے بے آسرا بیٹھے ہیں ۔

ظالم صیہونی فورسز نے خان یونس ،جبالیا ،رفح سمیت متعددمقامات پر فضائی حملے کیے، شہد ا کی مجموعی تعداد22ہزارسے تجاوز کرگئی، 57ہزارسے زائد افراد زخمی ہیں ۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری رفح،جنوبی غزہ کا گنجان آباد شہر خان یونس،جبالیا،المغازی کیمپ کوئی مقام بھی غزہ میں محفوظ نہ رہا،اسرائیلی فوج نے ہرطرف بم برسا دیے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی صیہونی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں ۔
چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا،ہسپتالوں اور رہائشی عمارتوں کا محاصرہ کررکھا ہے، سات اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے غزہ میں جاری مسلسل حملوں میں ساٹھ فیصد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
بیس لاکھ افراد اپنے گھربار چھوڑ کر عارضی کیمپوں اور تباہ شدہ عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہیں ، شدید سردی نے فلسطینیوں کو نئے امتحان میں ڈال دیا،نہ کھانے پینے کیلئے کو ئی شے ہیں نہ سردی سے بچنے کیلئے گرم لباس، ادویات اور دیگر بنیادی اشیاکا بھی فقدان ہے۔سات اکتوبر کے بعد پہلی بار غزہ میں محدود پیمانے میں بچوں کیلئے ویکسین پہنچی ہے۔
ادھر حماس کے جنگجووں کے اسرائیلی فوج پر تابڑتوڑحملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی جہنم واصل کردیے،اسرائیلی فوجیوں کیلئے حماس خوف کی علامت بن گئی۔

مزیدخبریں