ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی برآمدات کو 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے، گوہر اعجاز

ملکی برآمدات کو 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے، دسمبر 2023 میں ملکی برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ 

 پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان اپنی برآمدات تین ارب ڈالرز تک ماہانہ کرسکتا ہے۔ ملکی برآمدات کو 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے، ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت نئی صنعتی پالیسی کے ذریعے یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارے میں 5 ارب 81 کروڑ ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔