پھلوں کےسرکاری ریٹ نظر انداز، پھل فروش من مانی کرنے لگے

2 Jan, 2024 | 03:31 PM

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے طوفان کے بوجھ تلے دبے شہری پھل فروشوں کی من مانی قیمتوں سے پریشان ہونے لگے۔ پھلوں کی سرکاری اوراوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں فرق برقرار کوئی پوچھنے والااورروک تھام والا نہیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں سیب 280روپے کلوجبکہ بازارمیں400روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے اسی طرح کیلا  سرکاری ریٹ لسٹ میں 155 جبکہ بازار میں 200 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔

حکومت کی بد حالی کی وجہ سے پھل فروش من مانی قیمتوں میں پھل بیچ رہے ہیں اور عوام پریشانی سے دوچار ہے سرکاری ریٹ لسٹ میں اناربدانہ610اور بازارمیں950روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔امرودسرکاری لسٹ میں 140اور بازارمیں200روپےفی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔کنو سرکاری لسٹ میں 150اور مارکیٹ میں 300 میں بک رہا ہے جبکہ پپیتہ سرکاری لسٹ میں 200اور بازارمیں300روپےفی کلومیں فروخت، کھجور سرکاری لسٹ میں 480 جبکہ بازار میں 600 روپے کلو اور انگور385روپے کلو اور بازارمیں680روپےفی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔

حکومت کو چاہیے کہ منڈیوں کا جائزہ لے اور حکومتی سرکاری ریٹ کو فکسڈ پرائس قرار دے تا کہ کوئی بھی من مانی نہ کر سکے۔


 
 
 

مزیدخبریں