بلاول بھٹو آج ، آصف علی زرداری کل لاہور پہنچیں گے  

2 Jan, 2024 | 02:48 PM

Imran Fayyaz

 (حسن علی) پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے،سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی کل لاہور آمد متوقع۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور این اے 127 کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کل اڈا پلاٹ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے،ورکرز کنونشن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں 90 فیصد امیدوار فائنل کر لئے ہیں ، این اے 127 میں صوبائی نشستوں پر کون امیدوار ہونگے فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے،سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن اور بلاول بھٹو کی این اے 127 مین انتخابی مہم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں