ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بحران، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

بجلی کا بحران، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:شہر بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، کمپنی کو 850 میگاواٹ شارٹ فال کاسامنا، شہر میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لیسکو کی جانب سے شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کتنا پڑھ رہا ہے۔ لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی طلب دو ہزار دو سو بیس میگاواٹ تک ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے بجلی کی فراہمی ایک ہزار چار سو ستر میگاواٹ کی جا رہی ہے۔اس طرح طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجلی بحران کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، لیسکو کے ایک سو ستر الیون کے وی فیڈرزکو بیک وقت بند کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے شہر بھر میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے۔