تیل کی قیمتوں میں اضافہ

2 Jan, 2024 | 12:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : سال نو 2024 کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،برینٹ کروڈ 1.03 ڈالر یا 1.3 فیصد بڑھ کر 78.07 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 88 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 72.53 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

 اسرائیل اور غزہ تنازعہ کے علاقائی تنازعے میں تبدیل ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی منگل کو ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ احمر میں میرسک کنٹینر بحری جہاز پر حوثی باغیوں کے حملے کو پسپا کر دیا تھا جس کے نتیجے میں حوثیوں کے تین جہاز ڈوب گئے۔

 نئے سال کے آغاز پر بحیرہ احمر کی اس بحری جھڑپ نے مشرق وسطیٰ کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں پر توجہ مرکوز کی اور چینی اقتصادی محرک کی توقعات نے دنیا کے سب سے بڑے خام درآمد کنندہ میں طلب کے نقطہ نظر کو بڑھا دیا ہے۔

 خیال رہے کہ سال 2024 شروع ہوتے ہی متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ،متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں