ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:تھانہ الہ آباد کی حدود گہلن پلاٹ کا رہائشی نوجوان قتل

لاہور:تھانہ الہ آباد کی حدود گہلن پلاٹ کا رہائشی نوجوان قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چوہدری اختر ضیاء :تھانہ الہ آباد کی حدود گہلن پلاٹ کا رہائشی نوجوان قتل ہوگیا،قتل دوران ڈکیتی یا دشمنی کا نشانہ معمہ حل نہ ہو سکا۔
 ْپولیس حکام کے مطابق  نوجوان کا  قتل رات 8/9 بجے کے قریب ہوا ، جب ایک کسان  صبح سویرے  پھول توڑنے گیا اور پاس پڑی  نعش دیکھی، حکام کے مطابق  مقتول کی جیب سے موبائل اور رقم جبکہ پاس گری موٹر سائیکل بھی پڑی ملی، مقتول نوجوان کی شناخت ابوبکر ولد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس  کا  کہناہے کہ  15کی کال پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کر لئے، قتل دوران ڈکیتی ہوا ہے یا دشمنی کا شاخسانہ تاحال معمہ ابھی تک  حل نہیں ہو سکا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کا کہنا ہے کہ   کرائم سین ٹیم کے آنے سے ہی حقائق اور وجہ قتل معلوم کرنے میں مدد مل سکے گی۔مقتول کے روثاء کا کہنا ہے کہ  ہماری کسی سے دشمنی نہیں باپ ظفر بھی پہلے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer