ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا زیرتعمیرراوی پل اورشاہدرہ چوک کادورہ،منصوبےکو31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) سال نو کے  دوسرا روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی رات گئے زیرتعمیرنئےراوی پل اورشاہدرہ چوک کادورہ کرنے پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب  نے راوی پل پر رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، پائلنگ اور ڈرلنگ کے کاموں پر پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پل کی جلدتعمیر کیلئےتمام ضروری وسائل بروئےکارلانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  منصوبے پر دن رات کام کیا جائے، منصوبےکو31جنوری تک مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔

 وزیراعلی نے شاہدرہ چوک کے اطراف سڑکوں کی تعمیر پر ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا اور چوک  پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا کہ  چند روز میں شاہدرہ چوک کی اطراف کی سٹرکیں و دیگر کام مکمل ہونے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر کو موقع پر ہی ہدایات دی،وزیراعلیٰ جو کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے  پل کی تعمیر پرہونیوالی پیشرفت سے  متعلق بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ  راوی پل کےاطراف پائلنگ وبورنگ کاعمل24گھنٹےجاری ہے،پائلنگ کاعمل تیز کرنے کیلئے2نئی مشینیں لگائی گئی ہیں اور 11 پائلز مکمل کر لی گئیں،راوی پل کےکل96میں سے23گرڈرزتیارکرلیےگئے، دریائےراوی پر540میٹرطویل چار لین پرمشتمل پل تعمیر کیا جا رہا ہے