(سعید احمد)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاطراف میں شدید دھند،ایئرپورٹ رن وےپرحدنگاہ50میٹرریکارڈ کی گئی۔
دھند کے باعث ملکی وغیرملکی پروازوں کولینڈنگ میں دشواری کاسامنا،ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کومتبادل ایئرپورٹ کادرجہ دیتے ہوئےاسلام آبادآنیوالی پروازوں کولاہورایئرپورٹ اترنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔
کراچی سےآنیوالی فلائی جناح کی پروازنائن پی670کولاہور ایئرپورٹ اتارلیاگیا،طیارہ اسلام آبادایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں 30منٹ تک چکرلگاتارہا، دبئی سےآنیوالی پرواز پی کے134کےپائلٹ کوبھی لاہوراترنےکی ہدایات دی گئیں۔لاہورایئرپورٹ پرحدنگاہ بہترہونےسےپروازوں کی لینڈنگ اورٹیک آف جاری ہے۔