بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، حمزہ شہباز 

2 Jan, 2024 | 05:13 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔ 

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی4سال میں تباہی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں کر سکے۔ لوگوں کو ایک لاکھ گھر دینے کا کہا گیا لیکن ایک لاکھ گھر نہیں ملے بلکہ تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھروں کو گرایا گیا ، پی ٹی آئی دور میں لوگوں کو نوکریاں تو نہیں ملیں،  لوگ  بے روز گار ہوئے۔

حمزہ شہباز کل اپنے حلقہ این اے 118 میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کے حامیوں نے آتشبازی اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ 

حمزہ شہباز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔  پاکستان کی ترقی کے لئے یوتھ کا بہت اہم رول ہے،  نوجوانو  شیر پر مہریں لگانی ہیں تاکہ دوبارہ شہباز شریف آپ کو لیپ ٹاپ دے سکے 

حمزہ شہباز نے کہا کہ  مہنگائی اور بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس نے ملک کو گھیر رکھا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو صرف خواب دکھائےہیں، 8 فروی کو ہونےوالے انتخابات کی اہمیت اس لیے ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے ۔ ایک رہڑھی والے مزدور اور آ پ کے بچوں، سب کا مستقبل انتخابات سے جڑا ہوا ہے ۔
 حمزہ شہباز نے کہا جب آپ نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا تو 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ،  جب ہم نے اپنی آئینی مدت کے بعد اقتدار چھوڑا تو ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر تھی ، اس وقت ڈالر 105 روپے کا تھا اور آٹا 30 روپے کلو ملتا تھا ، نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ۔
 حمزہ نے کہا، ملک وقوم کی خاطر ہمیں اپنی پسند اور نا پسند سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،  نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھایا ، شہباز شریف نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی ، مشکل فیصلے کریں گے اور ملک کو بچائیں گے ،اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔لاکھ گھر نہیں ملے ، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھروں کو گرایا گیا ، پی ٹی آئی دور میں لوگوں کو نوکریاں تو نہیں ملیں،  لوگ  بے روز گار ہوئے۔

مزیدخبریں