اساتذہ کا احترام؛ پولیس فورس کو استاد کو سلیوٹ کرنے کا تحریری حکم مل گیا

2 Jan, 2024 | 03:06 AM

سبحان اللہ خان: سوات کے ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھر میں تمام پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

  ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے احکامات جاری کئے ہیں کہ  پولیس کے کنسٹیبل سے لے کر سینئر رینک تک تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو  انہیں سلیوٹ  کریں، جب بھی کوئی استاد  پولیس اسٹیشن، پولیس چوکیوں اور  چیک پوسٹوں پر آئے گا تو انہیں پہلے سلیوٹ کریںگے، ان کے مسئلہ کو سننے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہیں انتظار میں نہیں رکھا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے مین ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ڈی پی او سوات نے اپنے مراسلہ میں مزید کہا کہ سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑ دیا جائے۔

مزیدخبریں