تیز رفتار جہاز مسافروں کو پچھلے سال میں واپس لے گیا

2 Jan, 2024 | 02:02 AM

سٹی42: نئے سال کے آغاز  میں ٹوکیو سے سفر کا آغاز کرنے والے اپنی منزل لاس اینجلس پہنچے تو اس کے ساتھ گزشتہ سال میں بھی واپس پہنچ گئے۔

یہ دلچسپ سفر جاپانی ایئر لائن آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ھنیدہ ایئرپورٹ سے امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئی۔بوئنگ 787 نائن ڈریم لائنر کے ذریعے آپریٹ کی گئی یہ پرواز 8 گھنٹے 50 منٹ کا سفر طے کرکے امریکہ کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تو وہاں 31 دسمبر 2023 کی شام کے 4 بجکر 57 منٹ ہوئے تھے۔

اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور انہیں ایک بار پھر نئے سال کےجشن میں شریک ہونے کا موقع مل گیا۔  

جاپان سے لاس اینجلس پہنچنے والے مسافروں کو دو مرتبہ سالِ نو منانے کا موقع جاپان اور لاس اینجلس کیلیفورنیا کے درمیان ٹائم زون کے فرق کی وجہ سے ملا۔ ٹوکیو کا وقت لاس اینجلس کے  وقت سے 17 گھنٹے پہلے ہے۔ جاپان میں نئے سال کا آغاز ہونے کے 17 گھنٹے بعد نیا سال لاس اینجلس پہنچتا ہے۔

مزیدخبریں